ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / دہلی میں دو نائیجیریائی شہری گرفتار، 2 کروڑ روپے کی نشیلی اشیاء برآمد

دہلی میں دو نائیجیریائی شہری گرفتار، 2 کروڑ روپے کی نشیلی اشیاء برآمد

Sat, 18 Jun 2016 11:54:26  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 17؍جون(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا ) منشیات مخالف بیورو(این سی بی) نے آج قومی دارالحکومت میں دو نائیجیریائی افراد کو گرفتار کیا جن کے پاس سے 2 کروڑ روپے کی قیمت کی نشیلی اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔حکام نے بتایا کہ یہاں اتم نگر علاقے میں بیورو کی چھاپہ ماری کے دوران ایک دوسرا نائیجیریائی فرار ہو گیا۔این سی بی کے علاقائی ڈائریکٹر(دہلی) روہت شرما نے بتایا کہ کارروائی کے دوران 255گرام ہیروئن، 166گرام ایم فیٹامائن اور 560گرام میتھاکولون برآمد کیا گیا اور مارٹنس اکوراسی(36)اور اودے اوکپانی اکیگدو (31)کو گرفتار کر لیا گیا۔شرما نے کہاکہ برآمدکی گئی نشیلی اشیاء کی قیمت کا اندازہ دو کروڑ روپے سے زیادہ لگایا گیا ہے۔دونوں کے خلاف این ڈی پی ایس کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور ساتھ ہی این سی بی نے فرضی پاسپورٹ اور ویزا جیسے بین الاقوامی دستاویز حاصل کرنے کے الزام میں ان کے خلاف پاسپورٹ قانون کی دفعات بھی لگائی ہیں۔این سی بی کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ یہ کارروائی ایک خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی اور پتہ چلا ہے کہ نائیجیریائی شہری اتم نگر میں واقع ایک مکان سے منشیات ریکیٹ چلا رہے ہیں اور دہلی اور آس پاس کے شہروں میں پارٹیو ں کے لیے منشیات فراہم کر رہے ہیں۔


Share: